پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پیٹرول نایاب
فائل فوٹوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پیٹرول نایاب ہوگیا۔نجی آئل کمپنیوں کے مالکان پیٹرول فی لیٹر 160روپے میں فروخت کرنے لگے۔آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےنجی آئل کمپنیوں کےخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا۔اوگرا نے پیٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیکر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز جاری کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں تو ملک بھر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کردی۔پمپس پر بائیک اور اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔
بیشتر نجی پیٹرول پمپس بند ہیں اور اگر کھلے ہیں تو وہاں پیٹرول فی لیٹر 160 روپے میں دستیاب ہے۔مجبور عوام غم اور پریشانی کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے۔
آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاحی ولی محمد لہڑی نے پیٹرول کے بحران کا ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قرار دیا۔
دوسری جانب اوگرا نے معاملے کا نوٹس لیکر آئل مارکیٹنگ کمپنی کو خط لکھ دیا۔جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی فوری دستیابی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی۔اوگرانےتین کمپنیوں کوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت بھی طلب کرلی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔